قومی
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ملاقات ،فوری ریلیف کے احکامات جاری

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بدھ کے روزسنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر یاسر اقبال کی سنیارٹی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت ، کانسٹیبل احمد الیاس کی تنخواہ و بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کی ہدایت ، سب انسپکٹر وسیم لطیف کی سنیارٹی کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے۔



