پی ٹی آئی میں کلچر ہے پانی پینے کی اجازت بھی بانی سے مانگتے ہیں، گنڈاپور ایسا نہیں کرتا تھا: شیر افضل

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی پی ٹی آئی سے مانگتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔
شیر افضل مروت نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سابق وزیر خیبر پختونخوا اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے متعلق بھی گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی سے لیتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔
شیر افضل مروت کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ جلد فیصلے لینے والا آدمی ہے، وہ فیصلے لینے میں ہفتے یا مہینہ نہیں لگاتا تھا، یہ خوبی میں نے بہت کم لوگوں میں دیکھی ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی دوسری خوبی یہ تھی کہ وہ چھوٹے موٹے مسئلوں کسی کی پرواہ کیے بغیر فیصلے کرتا تھا اور پھر بعد میں خان صاحب کو بتا دیتا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا، یہ فیصلہ کیا۔