ٹاپ نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف کا رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کو فون، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی شاہد عثمان ابراہیم کو فون کرکے ان کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔