کاروباری

قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.2 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قطر میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 258.2 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قطر سے ترسیلات زر کا حجم 243.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں قطر سے ترسیلات زر کا حجم 88.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 85.9 ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبر میں 79.8 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.536 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.796 ارب ڈالر کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button