کاروباری
سونے کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی ، آج بھی بڑی کمی ریکارڈ

کراچی : سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 7 ہزار 538 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7538 روپے کم ہو کر 4 لاکھ37 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6463 روپے کم ہو کر 3 لاکھ74ہزار967 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ85 ڈالر کم ہو کر 4150 ڈالر فی اونس ہے۔