کھیلوں کی دنیا
جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف اے ٹی پی آسٹریا اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف اے ٹی پی آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیکب فیرنلے کو 1-2 سے شکست دی ۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے وینر سٹیڈتھل میں کھیلے گئے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز کے ابتدائی میچ میں 28 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 22 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی جیکب فیرنلے کو4-6، 6-1 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔