انگلش پریمیئر لیگ،برینٹ فورڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 0-2 سے ہرا دیا

برینٹ فورڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکوشکست دے دی ،یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں تیسری فتح ہے ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لندن سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برینٹ فورڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔برینٹ فورڈ کی جانب سے ایگور تھیاگو اورمیتھیاس جینسن نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔
یہ برینٹ فورڈ کی ای پی ایل میں تیسری فتح ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آرسنل کی یہ ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔