کاروباری

اسلام آبادچیمبر کا پی ایس ڈبلیو اور ڈریپ کے اشتراک سے آگاہی سیشن کا انعقاد

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)نے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو ) اور ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے اشتراک سے پیر کو یہاں "انٹروڈیوسنگ پری امپورٹ ریلیز آرڈر فار ڈرگس کلیئرنس” کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹر ڈریپ ذیشان نذیر بجار نے آسان ، تیز تر، زیادہ شفاف اور قابل اعتماد فارماسیوٹیکل تجارتی ماحولیاتی نظام کی خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درآمد کنندگان اب پی ایس ڈبلیو پورٹل کے ذریعے درآمد شدہ ادویات اور خام مال کے ریلیز آرڈرز حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کو بین الاقوامی تجارتی آپریشنز کی کارکردگی کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تاخیر کو کم کرتا ہے، کاغذی کارروائی کو ختم کرتا ہے اور تاجروں کو اپنی درخواستوں کی رئیل ٹائم ٹریکنگ اور شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے، فارماسیوٹیکل سیکٹر کو فائدہ پہنچے گا، جو بالآخر ایک مضبوط اور زیادہ موافق تجارتی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کا باعث بنے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ کلیئرنس سسٹمز کو ڈیجیٹائز کرنے اور انٹیگریٹ کرنے سے پی ایس ڈبلیو اور ڈریپ نے سرخ فیتے کو نمایاں طور پر کم کیا ہے اور کاروباری سہولت کو بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری صرف ایک بزنس سیکٹر نہیں ہے بلکہ پاکستان کی صحت عامہ اور معاشی منظر نامے کا ایک اسٹریٹجک ستون ہے اور پی ایس ڈبلیو کے ذریعے اس کے درآمدی طریقہ کار کو ہموار کرنے سے تعمیل میں بہتری آئے گی، بندرگاہوں پر تاخیر کو روکا جائے گا اور ایک محفوظ، زیادہ مسابقتی ماحول کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button