عالمی

روسی تیل کی خریداری بند کرنے تک بھارت کو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نئی دہلی نے ایسا نہ کیا تو اسے بھاری ٹیرف ادا کرتے رہنا ہو گا۔

اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھارتی وزیرِاعظم سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ وہ روسی تیل کے معاملے میں اب مزید شامل نہیں ہوں گے۔جب ان سے بھارت کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی گفتگو سے وہ واقف نہیں ہے ، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں ۔ اگر وہ روس سے تیل کی خریداری بند نہیں کرتے تو وہ بھاری ٹیرف ادا کرتے رہیں گے اور وہ ایسا نہیں چاہیں گے۔

روسی تیل بھارت اور امریکا کے درمیان جاری طویل تجارتی مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ بن چکا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر عائد 50 فیصد ٹیرف کا نصف حصہ ان خریداریوں کے ردعمل میں لگایا ہے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ تیل کی آمدنی روس کی یوکرین میں جنگ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button