کاروباری

ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے سیف الرحمان کوآرڈینیٹر برائے فوڈ انڈسٹری مقرر کر دیا

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف صنعتکار اور فوڈ ایکسپورٹر سیف الرحمان کو دوبارہ جنوبی پنجاب کے لیے کوارڈینیٹڑ برائے فوڈ اندسٹری مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیف الرحمان فوڈ انڈسٹری کے وسیع تجربے کے حامل ہیں اور اس شعبے کے ایک اہم برآمد کنندہ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔

ان کی دوبارہ تقرری کا مقصد جنوبی پنجاب میں فوڈ انڈسٹری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنا اور ایسے معاملات کو حل کرنے میں وفاقی ٹیکس محتسب کے دفتر کے کردار کی بہتر کو فروغ دینا ہے۔ وہ کاروباری اداروں کے ٹیکس کے مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

سیف الرحمن تاجر برادری میں ایف ٹی او کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ ایف ٹی او آفس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کی ٹیکس سے متعلق شکایات کو دور کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے تاکہ خطے میں فوڈ انڈسٹری کے لیے زیادہ شفاف اور معاون ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button