ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی خانیوال آمد، عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر ان کے بیٹے محمد خان ڈاھا سے اظہارتعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن عرفان احمد خان ڈاھا کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے اہم رکن، سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں ، مرحوم حاجی عرفان نے جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا، ان کی عوام اور پارٹی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو اور عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت عبد الرحمٰن کانجو، معاون خصوصی طلحہ برکی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز بھی شریک تھے ۔ ارکان صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم حنیف، چوہدری عثمان فضل، سابق رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر، ذوہیب احمد خان ڈاھا، میاں اکرام اللہ کمبوہ نائب صدر مسلم لیگ ن خانیوال بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button