کھیلوں کی دنیا
سہ ملکی سیریز سے افغانستان کی دستبرداری ، پی سی بی نے نئی ٹیم سے رابطہ کرلیا

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کے بعد پی سی بی نے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب ٹرائی نیشن سیریز پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
نیشن سیریز نومبر 2025 میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم اب نئے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔
پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے