قومی
پنجاب پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد مقصود ،جونیئر کلرک سعد فاروق ، ریٹائرڈ کانسٹیبل منیر احمد ،کانسٹیبل محمد آفتاب ، سینئر سکیل سٹینوگرافر محمد شفیق ،سب انسپکٹر محمد نذیر ،کانسٹیبل محمد آصف، لیڈی کانسٹیبل تحسینہ بی بی، مالی عبدالقیوم،ریٹائرڈ مرحوم کانسٹیبل ابرار حسین، کانسٹیبل وسیم اصغر ،اے ایس آئی طالب حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف کو علاج معالجے کیلئے فنڈز دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔