کاروباری

پاکستان سے تنازع پر افغان تاجر پریشان، ٹرکوں پر لدے سبزیاں اور پھل خراب ہونے لگے

افغان طالبان کا پاکستان سے تنازع افغان تاجروں کے لیے پریشان کا سبب بن گیا۔

پاکستان میں داخلےکے منتظر ٹرکوں پر لدی سبزیاں اور پھل گلنے سڑنے لگے ، نقصان کے پیش نظر تاجر افغانستان کی مارکیٹوں میں اپنا مال اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے پر تاجروں کوبڑا نقصان ہورہا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سےتعلقات بہتر کرکے تجارت بحال کرنے کامطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روکنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہو ئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سیکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں جب کہ ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button