کھیلوں کی دنیا

وینکوور مینز اوپن اسکواش چیمپئن شپ : پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

وینکوور مینز اوپن اسکواش چیمپئن شپ ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پی ایس اے ورلڈ سیریز کوپر ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں دونوں پاکستانی پلیئرز نے کامیابی حاصل کی۔

نور زمان نے ویلز کے اوویں ٹیلر کو 53 منٹ میں تین ۔ ایک سے شکست دی، تھرڈ سیڈ نور زمان کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9، 12-14، 11-8 رہا۔

فورتھ سیڈ اشعب عرفان نے ہانگ کونگ کے میتھیو لائے کو 71 منٹ میں تین ۔ دو سے ہرایا۔ اشعب عرفان کی کامیابی کا اسکور 11-4، 9-11، 11-7، 10-12، 11-6 رہا۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں جاری وینکوور اوپن کی انعامی رقم 31250 ڈالرز ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button