قومی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارافسوس

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کواپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے اہلِخانہ خصوصاً میاں عامر محمود سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور آزمائش کے ان لمحات میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو حوصلہ اور ہمت دے تاکہ وہ اس صدمہ کو برداشت کر سکیں۔