قومی

وفاقی کابینہ کا دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں افغانستان سے فتنہ الہندوستان کی شرانگیزیوں، خوارج کی کارروائیوں کاجائزہ لیا گیا، کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہیدافواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جب کہ کابینہ ارکان نے دہشتگردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی گئی، اوورسیز امپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیاجب کہ قانون سازی سےمتعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کے 3اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button