کھیلوں کی دنیا

قذافی اسٹیڈیم میں نوجوان بابر اعظم سے ملنے کیلئے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچ گیا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان دیوار پھلانگ کر قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں نوجوان نے آسانی سے دیواری پھلانگی اور پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

تاہم ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑی غیر متعلقہ نوجوان کو دیکھ کرحیران ہوگئے۔ کھلاڑیوں کی نشاندہی پر سکیورٹی عملے نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بابراعظم کا فین تھا، ڈریسنگ روم میں سیلفی لینے پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں ممنوعہ مقام اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 93 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button