ٹاپ نیوز

”عزمِ استحکام“ مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری کا مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیز کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج اور سکیورٹی ایجنسیز کو خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”عزمِ استحکام“ مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنا ہوں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ریاست بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کو جڑ سے ختم کردے گی، ”عزمِ استحکام“ مہم کے تحت آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button