عالمی

شٹ ڈاؤن معیشت کو روزانہ 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ دو ہفتے سے جاری وفاقی حکومت کا شٹ ڈاؤن امریکی معیشت کو روزانہ 15 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ شٹ ڈاؤن کے اثرات اب امریکی معیشت کے اہم حصے کو نقصان پہنچانے لگے ہیں۔

انہوں نے رائٹرز کے حوالے سے بتایاکہ ہمیں یقین ہے کہ حکومت کا شٹ ڈاؤن امریکی معیشت کو روزانہ 15 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچا رہا ہے۔بیسنٹ نے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ہیروز بنیں اور ریپبلکنز کے ساتھ مل کر شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں جاری سرمایہ کاری کی لہر خصوصاً مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں طویل المدت طور پر پائیدار ہے اور تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت کا تعطل اب اس ترقی کی بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button