عالمی

اوسا کا ایکسپو 2025 میں متحدہ عرب امارات کے پویلین کی نمایاں شمولیت کا اختتام

متحدہ عرب امارات کے پویلین نے ایکسپو 2025 اوسا میں اپنی چھ ماہ کی کامیاب شمولیت مکمل کرلی جس نے جدّت اور ثقافتی تبادلے پر مبنی اس عالمی نمائش میں پانچ ملین سے زائد حقیقی اور ورچوئل زائرین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق پویلین کا افتتاح 13 اپریل 2025 کو ہوا اور یہ ایکسپو کے سب سے زیادہ دیکھی جانے والے بین الاقوامی پویلینز میں شامل رہا۔پویلین نے 4,930,645 افراد کو براہ راست خوش آمدید کہا جبکہ 113,443 آن لائن اور 17,000 سے زائد ورچوئل زائرین نے ایکسپو پلیٹ فارم کے ذریعے شرکت کی، یہ اعداد و شمار جاپان اور دنیا بھر میں عوامی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔اختتامی تقریب میں پویلین کی ٹیم، متحدہ عرب امارات اور جاپان کے نوجوان سفیروں کے ساتھ چار سرکاری شراکت دار ادارے ادنوک، پیور ہیلتھ، اسپیس 42، اور محکمہ ثقافت اور سیاحت ابوظہبی کے نمائندے شریک ہوئے۔

تقریب میں نوجوان سفیروں اور پویلین کے عہدیداروں نے خطاب کیا اور ایک پریزنٹیشن کے ذریعے پویلین کے سفر، اقدار اور پیغام پر روشنی ڈالی گئی۔جاپان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور ایکسپو 2025 اوِسا میں یو اے ای پویلین کے کمشنر جنرل شہاب احمد الفہیم نے کہا کہ یو اے ای پویلین محض ایک نمائش گاہ نہیں بلکہ ایک متحرک پلیٹ فارم تھا جس نے ثقافتوں اور خیالات کو جوڑ کر سرحدوں سے ماورا انسانی مکالمے کو فروغ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سفیروں کا جذبہ، ٹیم کی محنت اور شراکت دار اداروں کی وابستگی نے پویلین کے منفرد تجربے کو کامیاب بنایا۔

ایکسپو 2025 اوِسا کے دوران یو اے ای پویلین نے “Earth to Ether” کے عنوان کے تحت اپنی دلکش تعمیراتی ڈیزائن اور کھجور کے درخت سے متاثر انٹرایکٹو تجربے کے ذریعے اماراتی ورثے کو جدید ترقی سے جوڑا۔ زائرین نے خلائی تحقیق، صحت کے شعبے میں جدّت، اور پائیدار ٹیکنالوجی پر مبنی نمائشوں کا تجربہ حاصل کیا۔پویلین کو بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کی جانب سے خود تعمیر کردہ بڑے پویلینز (1500 مربع میٹر سے زائد) کی قسم میں آرکیٹیکچرل اینڈ لینڈ اسکیپ ڈیزائن کے برانز ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،

جس سے یہ ایکسپو کے سرفہرست تین بڑے پویلینز میں شامل ہوگیا۔چھ ماہ کے دوران پویلین میں مختلف فورمز، ثقافتی تقریبات اور نوجوانوں کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں اعلیٰ سطحی وفود اور ہزاروں زائرین نے شرکت کی۔ یو اے ای کا قومی دن، جو 19 ستمبر کو ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی موجودگی میں منایا گیا،

اس موقع کی نمایاں جھلکیوں میں شامل تھا۔ایکسپو میں 150 سے زائد ممالک، تنظیموں اور کمپنیوں نے حصہ لیا، جہاں پائیدار اور انسان دوست مستقبل کی تعمیر پر غور کیا گیا۔یہ اختتام یو اے ای کے ایکسپو کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے ایک اور باب کا آغاز ہے، ایکسپو 1970 اوِسا سے لے کر ایکسپو 2020 دبئی کی میزبانی اور اب دوبارہ ایکسپو 2025 اوِسا میں شرکت تک، جو دوستی، تعاون اور مشترکہ ترقی کے فروغ کا مسلسل سلسلہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button