کاروباری
گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟

اسلام آباد: گزشتہ سال 10100ملین ڈالر غیر ملکی قرضے لیے گئے۔
حکومت نے گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2024 تا 30جون 2025کے دوران جتنے بین الاقوامی قرضے حاصل کیے ا ن کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔
وزارت اقتصادی امور کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کثیر الرکنی اور دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی قرضے حاصل کیے گئے۔
سابقہ مالی سال میں توثیق شدہ غیر ملکی قرضوں کی کل رقم 10100اعشاریہ 85 ملین امریکی ڈالر تھی جب کہ اس میں سے 6682 اعشاریہ 4 ملین ڈالر کے قرضوں کو سابقہ مالی سال میں جاری کیا گیا۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو ان قرضوں کی منصوبہ وار استعمال کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔