کاروباری
وزیر خزانہ کی امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے کامیاب ٹیرف مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وزیر خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں ان کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئیں۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر امریکی حکام سے بات کی، پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات ہوئے جس پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔