عالمی

کیمرون میں انتخابات: دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت آٹھویں بار الیکشن جیتنے کیلئے پرامید

افریقی ملک کیمرون کے 92 سالہ صدر پال بیا (Paul Biya) نے مسلسل آٹھویں مدت کے لیے الیکشن کے میدان میں اترگئے۔

1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد کیمرون کے دوسرے صدر پال بیا 1982 سے اقتدار میں ہیں اور اس وقت دنیا کے معمر ترین سربراہ مملکت ہیں۔

کیمرون کےصدرنے 2008 میں آئینی ترامیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کردی تھی اور 2018 میں متنازع طور پر 71 فیصد ووٹ لے کر جیتے تھے۔

12 اکتوبر 2025 کو ہونے والے انتخابات میں پال بیا کے خلاف کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھی الیکشن لڑا تاہم انتخابات کے نتائج کا اعلان 26 اکتوبر تک کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر کیمرون کے 92 سال صدر ایک بار پھر 7 سال کے لیے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو ان کی مدت کے اختتام پر ان کی عمر 99سال ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button