قومی

پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائیگا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں جس جگہ دہشتگرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے ان کمین گاہوں کو اب تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کے لیے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو اسے بھی تلاش کرکے تباہ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے جہاں سے دہشتگردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ افغانستان کو بار بار وارننگ دی گئی اور آخری وارننگ 3 ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد دی گئی تھی، کہا گیا کہ اب آپ فیصلہ کرلیں کہ آپ دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد فیصلہ کرلیا تھا کہ اب اگر دراندازی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور پھر انہوں نے حرکت کی تو اس کا جواب بھرپور دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button