کاروباری

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں425,178 روپے پر مستحکم

ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی 4 لاکھ 25 ہزار 1 سو 78 روپے پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 25 ہزار 1 سو 78 روپے پر مستحکم رہی، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 364,521 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 334,156 روپے پر برقرار رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 82 روپے اضافے کے بعد 5066 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 73 روپے اضافے کے بعد 4343 روپے ہو گی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,039 ڈالر پر مستحکم رہی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button