قومی
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔مسلم لیگ (ن) 122 ممبران کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔آزاد ارکان کی تعداد 79 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 74 ممبران کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبران کی تعداد 22 ہے۔جمیعت علماء اسلام کے ممبران کی تعداد 10،پاکستان مسلم لیگ کے ممبران کی تعداد 5،استحکام پاکستان پارٹی 4،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی،بلوچستان نیشنل پارٹی،وحدت مسلمین کا ایک ایک رکن ہے۔