عالمی

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ

بارسلونا: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ کردیا۔

غزہ جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر اسپین کے وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔

وزیراعظم پیڈرو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں جب کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم غزہ قتل عام پر اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جب کہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بھی روک دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button