عالمی

وعدے کے مطابق فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں دہشتگردوں جیسی حالت میں رکھا ہے، اسرائیل وزیر

تل ابیب: اسرائیل کے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے کہا ہے کہ جیسے انہوں نے وعدے کیا تھا بالکل ویسے ہی فلوٹیلا کے شرکا کو جیل میں رکھا گیا ہے۔

جمعے کو بن گویر نے کیتسعیوت جیل سے ایک ویڈیو جاری کی جہاں فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو رکھا گیا ہے، انہوں نے ان کارکنان کو ’دہشت گردوں کا حامی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’جیسا میں نے وعدہ کیا تھا، فلوٹیلا کے شرکا اب سکیورٹی جیل میں ہیں اور انہیں دہشت گردوں جیسی ہی حالت میں رکھا جا رہا ہے۔

بن گویر نے کہا کہ ’ان کے کپڑے بھی دہشت گردوں جیسے ہیں اور سہولتیں بھی کم سے کم دی جا رہی ہیں۔ یہی میں نے کہا تھا اور یہی ہو رہا ہے‘۔

اتمر بن گویر نے اپنے ایک اور ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم نیتن یاہو ان کارکنوں کو واپس بھیج کر ’غلطی‘ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ انہیں چند ماہ کے لیے اسرائیلی جیل میں رکھنا چاہیے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کارکنوں کو بار بار واپس بھیجا گیا تو وہ دوبارہ آتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بدھ کی رات غزہ کے لیے امداد لے جانے والی 42 کشتیوں پر سوار تقریباً 470 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق اب تک چار کارکنوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے، جبکہ باقیوں کے خلاف ملک بدری کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button