کاروباری

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹنگ کا اعلان

معروف ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈگیمبل (پی اینڈ جی) کی ذیلی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے کمپنی کی ڈی لسٹنگ پر غور کر رہی ہے۔

پی اینڈ جی کی ذیلی کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بھیجے گئے خط میں اطلاع دی گئی ہےکہ وہ پاکستان میں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج سے ہٹنے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ اس کی پیرنٹ کمپنی پی اینڈ جی کی عالمی سطح کی کاروباری تنظیم نو (ری اسٹرکچرکنگ ) کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں پورٹ فولیو کی تبدیلی، سپلائی چین کی بہتری اور ڈیجیٹل ترقی میں تیزی لانا شامل ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمدکے سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد بلایا جائےگا، اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے تمام قانونی تقاضوں کے مطابق ڈی لسٹنگ کے فیصلے پر غور ہوگا۔

دوسری جانب پروکٹر اینڈ گیمبل نے ایک علیحدہ بیان میں کہا ہےکہ کمپنی پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور تجارتی سرگرمیوں کو بتدریج سمیٹ رہی ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھےگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button