کاروباری

پاکستان، ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں زبردست اضافے کی گنجائش موجود ہے، ازبک سفیر

پاکستان میں ازبکستان کے سفیر، علی شیر تختایف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں جن کے ذریعے دو طرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو یہاں اپٹما کے دورہ کے دوران کیا۔ اپٹما آمد پر چیئرمین کامران ارشد، زونل چیئرمین اسد شفیع، سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد انیس، سفیان اختر، سیکرٹری جنرل رضا باقر اور دیگر سینئر اراکین نے ازبک سفیر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ ازبک سفیر نے پاکستانی ٹیکسٹائل گروپس پر زور دیا کہ وہ زیادہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دیں کیونکہ ازبک مارکیٹ میں ان کی زیادہ مانگ ہے۔

سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہیں اور کئی ازبک ٹیکسٹائل کمپنیاں پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ کاروباری روابط قائم کرنے کی خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان میں سستی توانائی اور کپاس کی وافر دستیابی پاکستانی ٹیکسٹائل گروپس کے لیے سرمایہ کاری اور تجارت کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے کئی معاہدے طے پا چکے ہیں، اور مارکیٹ تک رسائی میں آسانی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button