کاروباری

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات،تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،چیئرمین پیاف

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانڈسٹریل ایسوسی ایشن فرنٹ( پیاف) کے چیئرمین سید محمود غزنوی، سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود اور وائس چیئرمین راجہ وسیم حسن نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم مقام پر واقع اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہ عالمی امن اور علاقائی استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

تاریخ کے اس اہم موڑ پر امریکہ کے ساتھ تعلقات میں نئی گرم جوشی اور مضبوطی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، امریکی مارکیٹ تک تجارتی رسائی بڑھانے اور اقوام عالم میں پاکستان کی پوزیشن اور موقف کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور بامعنی تعاون کی راہ ہموار ہو گی اور دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button