ٹاپ نیوز

سید یوسف رضا گیلانی کا پشاور کا دورہ ، قومی اتحاد ، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور

قائم مقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور کا دورہ کیا ،انہوں نے قومی اتحاد ، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور دیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے گورنر ہاؤس پشاور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر پیپلز پارٹی اور اراکین اسمبلی نے قائم مقام صدر کا استقبال کیا۔

اس موقع پرقائم مقام صدر کو خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ قائم مقام صدر نے قومی اتحاد، استحکام اور ترقی کے تسلسل پر زور دیا ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اجتماعی ترقی قومی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے ممکن ہے۔چیئرمین ہلال احمر خیبر پختونخوا فرزند علی وزیر نے قائم مقام صدر کو روایتی پگڑی پہنائی ۔ـ

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button