بھارت کی ٹیم رواں ماہ دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ون ڈے اور5ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی

کرکٹ آسٹریلیا(سی اے )کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور میزبان ٹیم کے خلاف ایک 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 19 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو پرتھ سٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے میچ 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 25اکتوبر کو سڈنی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 اکتوبر کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 اکتوبر کو میلبورن،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 2 نومبر کو ہوبارٹ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 6 نومبر کو بل پیپن اوول، گولڈ کوسٹ اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔



