قومی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 17 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ہونے والے 3 جوانوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں چھپنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button