عالمی
اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، بہت ہو چکا ہے، اب رکنے کا وقت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے مشرق وسطیٰ کے تمام رہنماؤں سے بھی بات کی جو عظیم لوگ ہیں، اور ہم غزہ پر ایک معاہدے کے قریب ہیں اور شاید امن کے بھی قریب ہوں۔



