کھیلوں کی دنیا
wآئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کولمبو میں چار گھنٹے کی پریکٹس

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں چار گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پہلے روز خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ پر کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دی گئیں۔ جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو باؤلنگ کی باریکیاں سمجھائیں جبکہ عبدالسعد اور اسفند یار نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، کیچنگ، ڈرلز اور دیگر ایکسرسائز کرائیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم (کل) بروز بدھ کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔



