کھیلوں کی دنیا
بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔



