ٹاپ نیوز
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی سے ملاقات، ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے جی سی سی کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔



