کاروباری

انجینئرنگ سے وابستہ تین اہم فہرستی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر50فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ا نجینئرنگ کی صنعت سے وابستہ تین اہم فہرستی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر50فیصد کمی ہوئی ۔کمپنیوں کے مالیاتی اعدادوشمار اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال 2025کے دوران ا نجینئرنگ کی تین بڑی کمپنیوں کو3.517ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال 2024کی اسی مدت کے مقابلے میں 50فیصدکم ہے،

مالی سال 2024میں ان کمپنیوں کو7.034ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران انٹرنیشنل سٹیل لمیٹڈ کو1.559ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال 2024کے مقابلے میں 57.4فیصد کم ہے،مالی سال 2024میں انٹرنیشنل سٹیل کوتقریباً 3.66ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔مالی سال 2025میں انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈکمپنی کو1.104ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواجومالی سال 2024کے مقابلے میں 25فیصدکم ہے، مالی سال 2024میں انٹرنیشنل انڈسٹریز کو1.472ارب روپے کاخالص منافع حاصل ہواتھا۔اسی طرح مالی سال 2025میں مغل سٹیل لمیٹڈ کو854ملین روپے کاخالص منافع حاصل ہواجومالی سال 2024کے مقابلے میں 55.2فیصدکم ہے، مالی سال 2024میں مغل سٹیل کو1.9ارب روپے منافع حاصل ہواتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button