ٹاپ نیوز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے،یہ معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس پر کئی ماہ لگے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صحافیوں سے گفتگو

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ تاریخی ہے،یہ معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس پر کئی ماہ لگے ہیں،دیگر ممالک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جمعہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے سے دونوں ممالک بہت خوش ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تو ہمیشہ سے موجود تھا،دیگر ممالک بھی اس طرح کے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ راتوں رات طے نہیں پایا اس پر کئی ماہ لگے ہیں،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پابندیوں کے بعد سعودی عرب کی حمایت بڑی اہم تھی، جب آئی ایم ایف کے پروگرام کے لیے بھی ہمیں حمایت کی ضرورت پڑی تو سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان حرمین شریفین سے گہری عقیدت رکھتا ہے اور اس پر قربان ہونے کے لیے تیار رہتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button