کھیلوں کی دنیا

تھرڈ سیڈڈ جڈ ٹرمپ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈمیں ہار کر باہر ہوگئے

انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ ، ٹورنامنٹ کے تھرڈ سیڈڈ جڈ ٹرمپ انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ مقابلے میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔31 سالہ انگلینڈ کے کیوئسٹ ایلیٹ سلیسر نے انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ میں نے مردوں کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ہم وطن تھرڈ سیڈڈ 36 سالہ جڈ ٹرمپ کو ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ورلڈ سنوکر ٹور(ڈبلیو ایس ٹی) کے زیر اہتمام انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں جاری ہے۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میچ میں 31 سالہ انگلینڈ کے کیوئسٹ ایلیٹ سلیسر نےسخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے نامور کیوئسٹ اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ 36 سالہ جڈ ٹرمپ کو 3 کے مقابلے میں 4 فریم سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ 31 سالہ انگلینڈ کے کیوئسٹ ایلیٹ سلیسر کا کوارٹر فائنل رائونڈ میں مقابلہ پھر انگلینڈ کے 39 سالہ حریف کیوئسٹ مارک ایلن سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button