کھیلوں کی دنیا
ایشیا کپ میں شاہین کی تابڑ توڑ بیٹنگ، بھارت کے کلدیپ یادو بھی تعریف کرنے پر مجبور

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کو بھارت کے لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادو بھی سراہے بغیر نہ رہ سکے۔
فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایشیا کپ 2025 میں اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ جارحانہ بیٹنگ سے بھی پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کے 83 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے اس وقت شاہین نے کریز پر آ کر جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 4 چھکوں کے ساتھ 33 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
اس کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ میں بھی شاہین نے 14 گیندوں پر 29 رنز بنائے تھے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔