کاروباری
ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف میں 500 ارب روپے کمی کے امکانات پر غور

اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد پاکستانی حکام مختلف امکانات پر غور کر رہے ہیں تاکہ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس وصولی ہدف کو 300 سے 500 ارب روپے تک کم کیا جا سکے۔
ایک طرف یہ امکان ہے کہ ایف بی آر کے سالانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کو 141.3 کھرب روپے سے کم کرکے 137 کھرب یا 139 کھرب روپے تک لایا جائے جس میں مجوزہ میکرو اکنامک فریم ورک میں تبدیلیوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک اور تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے وسائل اکٹھے کرنے کی خاطر ایک "فَلوڈ لیوی” (سیلاب ٹیکس) لگایا جائے۔