کھیلوں کی دنیا
ایشیا کپ: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔