کھیلوں کی دنیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو مقابلے ، ارشد ندیم بدھ کو کوالیفائنگ رائونڈ میں تھرو کریں گے

ورلڈ ایتھلیٹکس اورجاپان ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز کے زیر اہتمام جاپان میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 20ویں ایڈیشن میں جیولن تھرو مقابلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کو علیحدہ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔ارشد ندیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ان کے تھروز کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق4 بج کر45 منٹ پر ہوگا۔ارشد ندیم کے گروپ میں 2 بھارتی پلیئرز روہت یادو اور یاش ویر سنگھ ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز سمیت جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.50 میٹر لمبی تھرو کرنے والا براہ راست فائنل میں کوالیفائی کرے گا۔ مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی فائنل کھیلیں گے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔ ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل بدھ کو میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرپائوں ۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button