قومی

بھارت جنگ ہار گیا، کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد خفت مٹانا ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد جنگ ہارنے کی خفت مٹانا ہے۔

اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت جنگ ہار گیا اور ان کے 6 جہاز گرے، اب بھارتی ٹیم کی جانب سے کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد جنگ ہارنے کی خفت مٹانا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے، اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قومیں اسپورٹس میں سیاست لے آتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ ریفری کو صرف ریفری کے طور پر ایکٹ کرنا چاہیے تھا، جیسے بھی حالات ہوں، اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button