قومی

پنجاب پولیس کے ملازمین واہلخانہ کے علاج کیلئے فنڈز جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ریٹائرڈ سب انسپکٹر احتشام الحق کو میجر سرجری اور کینسر کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے جاری کئے۔ کانسٹیبل عثمان مبارک کو علاج معالجے کی مد میں 3 لاکھ روپے دئیے گئے، اے ایس آئی شرافت حسین کو گردے کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔

مرحوم ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر کی بیوہ کو علاج کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے، کانسٹیبل خلیل حسین کو کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کئےگئے ۔سکیورٹی کانسٹیبلز سوبان خلیل، صفیر الحسن کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے، شہید سب انسپکٹر محمد وارث کی اہلیہ، باربر نوید فریاد کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button