کھیلوں کی دنیا

امریکی ٹینس سٹار آئیوا جووچ نے 17 سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹائٹل جیت لیا

امریکہ کی نو عمر ٹینس کھلاڑی آئیوا جووچ نے گواڈیلاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔17 سالہ امریکی ٹینس سٹار آئیوا جووچ کا یہ کیریئر کا اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

گواڈیلاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے میکسیکو کے مشہور شہر گواڈالاجارا میں جاری تھے جس کے فائنل میچ میں 17 سالہ امریکی ٹینس سٹار آئیوا جووچ اور کولمبیا کی ٹینس کھلاڑی ایمیلیانا آرانگو آمنے سامنے تھیں۔

امریکی نوعمر ٹینس کھلاڑی آئیوا جووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبین حریف کھلاڑی ایمیلیانا آرانگوکو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل بھی جیت لیا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر آئیوا جووچ سال 2025 میں سب سے کم عمر ٹائٹل جیتنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

آئیوا جووچ نے یہ کارنامہ 17 سال اور 283 دن کی عمر میں انجام دیا، اس فتح کے ساتھ ہی آئیوا جووچ نے روسی کھلاڑی میرا آندریوا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جنہوں نے یہ اعزاز 17 سال اور 299 دن کی عمر میں حاصل کیا تھا۔ آئیوا جووچ 2021 میں کوکو گف کے بعد ٹور لیول کا ٹائٹل جیتنے والی سب سے کم عمر امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

انہوں نے سال 2025 کا آغاز عالمی رینکنگ میں 206 ویں نمبر سے کیا تھا، لیکن اب وہ اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ 36ویں پوزیشن پر پہنچ چکی ہیں۔ آئیوا جووچ نے فائنل میچ میں محض 95 منٹ میں فتح سمیٹی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button