قومی

پنجاب حکومت فوٹو سیشن سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فوٹو سیشن سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔

بیرسٹر گوہر نے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 3 اضلاع سرگودھا، چینوٹ اور حافظ آبادکا دورہ کیا۔

سرگودھا میں دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تشکیل دیا جانا چاہیے، اس وقت سیاست کو پسِ پشت ڈال کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، پنجاب حکومت فوٹو سیشن سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے، اس کے ساتھ ہی حکومت سے کسانوں کے زرعی قرضے معاف کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کیسز کورٹ کچہری والے نہيں ہیں اور ان کا حل سیاسی طریقے سے ڈھونڈا جانا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button